فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) روٹری کلب آف لائلپور نے فیصل آباد کے پارکوں کی خوبصورتی کا بیڑا اٹھا لیا’ پارکوں اور باغات کو خوبصورت کرنے کیلئے بیوٹی فکیشن کمیونٹی سروس پراجیکٹ لائونچ کر دیا ‘ اس سلسلہ میں باغ جناح میں وزیٹرز کیلئے خوبصورت بنچ لگانے کی تقریب ہوئی جسکے مہمان خصوصی ڈی جی PHA دلاور خان تھے’ تقریب میں بیوٹی فکیشن پراجیکٹ کے چیئر پرسن رانا سکندراعظم خاں’ صدر ڈاکٹر اعجاز نثار’ چوہدری حبیب الرحمن’ شبیر احمد’ حاجی گلزار احمد’ علی مرتضیٰ اور انجینئر بابر شہزاد نے شرکت کی اور اپنے ہاتھوں سے عوام کے بیٹھنے کیلئے بنچ رکھے’ اس موقع پر پراجیکٹ چیئرپرسن رانا محمد سکندراعظم خاں نے بیوٹی فکیشن کمیونٹی سروس پراجیکٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ وزیٹرز ان پارکوں میں سیر کیلئے آتے ہیں مگر ان کیلئے بیٹھنے کیلئے کوئی مناسب انتظام نہیں تھا’ روٹری کلب آف لائلپور نے ان وزیٹرز کیلئے خوبصورت بنچوں کو انتظام کر دیا ہے تاکہ وہ ان پر بیٹھ سکیں’تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روٹری کلب آف لائلپور کے صدر ڈاکٹر اعجاز نثار نے کہا کہ روٹری کلب گذشتہ 6 سالوں سے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے’ ہمارا جذبہ نیک ہے’ خلق خدا کیلئے آسانیاں پیدا کرنے سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے اور جیسے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہو گئی وہ فلاح پا گیا’ اس موقع پر ڈی جی PHA دلاور خان نے روٹری کلب آف لائلپور کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ازخود مجھ سے رابطہ کیا اور باغ جناح میں بنچ رکھوائے’ میں ان کے اس جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوںاور میری فیصل آباد کے مخیرحضرات سے بھی اپیل ہے کہ روٹری کلب آف لائلپور کے عہدیداروں کے جذبے کے تقلید کرتے ہوئے خدا کے دیئے ہوئے لوگوںکے چہروں پر مسکراہٹیں لائیں اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔
5