روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر نوجوان نے خود کو زندہ جلا ڈالا

جڑانوالہ (نامہ نگار) طلاق یافتہ بیوی کو منانے میں ناکامی پر 40سالہ شخص کو خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 53گ ب کے رہائشی عالم ولد علی محمد کی نواحی گائوں چک نمبر 123گ ب کی رہائشی سعدیہ کیساتھ شادی ہوئی تھی مگر 3ماہ قبل عالم نے سعدیہ کو طلاق دے دی تھی گزشتہ روز عالم طلاق یافتہ بیوی کو منانے گھر گیا انکار پر عالم نے خود پر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی جسکی وجہ سے اس کا سارا جسم جھلس گیا۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا مگر وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع پر پولیس تھانہ صدر نے لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں