42

روٹھی بیوی کے نہ ماننے پر شوہر نے خو د کشی کرلی

لاہور(بیوروچیف)نواب ٹاؤن میں روٹھی بیوی کو منانے آئے شوہر نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق55سالہ عتیق الرحمان نے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،عتیق کی بیوی جھگڑوں سے تنگ آکر بچوں سمیت میکے چلی گئی تھی،ملنے اور ساتھ جانے سے انکار کرنے پر عتیق نے خود پر فائرنگ کی۔پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی اور وقوعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں