فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر سلوت سعید نے روٹی زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیااور کہا کہ روٹی کی قیمت میں کمی کا مقصد عوام کو ریلیف کی فراہمی ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی مہنگی فروخت کرنے کا کوئی جواز نہیں ۔ گرانفروشوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپیشل برانچ روٹی کی نئی قیمت کے اطلاق بارے روزانہ رپوٹ بھجوائیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو گرانفروشی سے متعلق قیمت پنجاب ایپ پرشکایات کا بر وقت ازالہ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔کمشنر نے واضح کیا کہ روٹی ونان کی مقررہ قیمت پر فروخت پرزیروٹالرنس پالیسی ہے۔
