روپے کی بے قدری مہنگائی میں اضافے کا موجب بن رہی ہے

سرگودھا (بیوروچیف) روپے کی مسلسل بے قدری تشویشناک ہونے کیساتھ ساتھ مہنگائی میں اضافے کا موجب بن رہی ہے اگر فوری طور پر روپے کی قدر میں اضافے کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو آنیوالے دنوں میں مہنگائی کا ناقابل برداشت طوفان عوام کیلئے مشکلات پیدا کردیگا ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 82رائو طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ مسلسل روپے کی قدر میں کمی کے باعث ڈالر کی قیمت میں آئے روز اضافہ ملک کو مہنگائی کے سیلاب میں ڈبو دیگا کاروباری سرگرمیاں پہلے ہی ماند ہیں رہی سہی کسر مہنگائی کے بے لگام گھوڑے نے پوری کردی ہے حکومت قرض در قرض لینے کی بجائے روپے کی قدر میں اضافے کیلئے ٹھوس لائحہ عمل اختیار کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں