روڈالہ روڈ پر پولیس نے3رکنی مویشی چور گینگ گرفتار کرلیا،لاکھوں کے قیمتی جانور برآمد

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ حافظ احمد عمار نے 3رکنی مویشی چور گینگ گرفتار کرکے لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی جانور برآمد کرکے مالکان کے سپرد کر دیئے، تفصیلا ت کے مطابق آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ حافظ احمد عمار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3رکنی مویشی چور گینگ کو حراست میں لیکر دوران تفتیش ملزمان کی نشاندہی پر11لاکھ 61 ہزار روپے نقدی،ناجائز اسلحہ،گائے اور بکریاں بھی برآمد کر لی ہے۔ پولیس تھانہ روڈالہ روڈ نے چوری شدہ جانور برآمد کرکے مالکان کے سپرد کر دئیے ہیں۔ ایس ایچ او حافظ احمد عمار کا کہنا ہے کہ مویشی چور کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ مویشی چور گینگ کی گرفتاری پر اہلیان علاقہ نے پولیس تھانہ روڈالہ روڈ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں