روڈالہ پولیس نے3رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا

جڑانوالہ (نامہ نگار) ایس پی ٹائون کی سربراہی میں تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے 3 رکنی ڈکیت گینگ کو حراست میں لیکر دوران تفتیش نشاندہی پر شہریوں سے لوٹے و چھننے گئے 7 لاکھ روپے نقدی 9 عدد موٹر سائیکلز 4 عدد موبائل فونز برآمد کر لئے،تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد کامران عادل کی ہدایت پر ایس پی ٹائون ضیا الحق اور ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ عتیق ڈوگر کی سربراہی میں پولیس تھانہ روڈالہ روڈ نے 3 رکنی ڈکیت گینگ کے ارکان رمضان،زمان عرف شنکر اور ظفر اقبال کو حراست میں لیکر دوران تفتیش پر شہریوں سے لوٹا و چھیننا گیا مال و زر برآمد کر ہے پولیس نے دوران تفتیش ملزمان سے 7 لاکھ روپے نقدی،9عدد موٹر سائیکلز اور 4عد د موبائل فونز برآمد کئے ہیں اور مدعیان کو واپس کر دئیے ہیں پولیس کے مطابق پکڑا جانیوالا ڈکیت گینگ ریکارڈ یافتہ ہے اور ڈکیتی راہزنی کی معتدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ایس پی ٹائون ضیا الحق کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں