روڈ سائیڈ ڈرینز کی ڈی سلٹنگ میں تیزی لانیکا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے روڈ سائیڈ ڈرینز کی ڈی سلٹنگ اپریل کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم جاری اور واضح کیا ہے کہ مرتب کئے گئے شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ کی جائے اور اس میں کسی قسم کی کمی نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ مون سون سیزن میں بارشی پانی کی فوری نکاسی کے لئے سیوریج لائنوں کے ساتھ ساتھ روڈ سائیڈ ڈرینز لائنوں کی ڈی سلٹنگ لازمی امر ہے جس کے لئے روڈ سائیڈ ڈرینز کی ڈی سلٹنگ میں تیزی لائی جائے اور شہر بھر کے روڈ سائیڈ ڈرینز کی ڈی سلٹنگ اپریل کے اختتام تک مکمل ہونی چاہئے۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز ڈیلیوری کے لئے ضروری ہے کہ ڈرینج اور او این ایم ڈائریکٹوریٹس ابھی سے اپنی تیاریاں مکمل کریں تاکہ مون سون سیزن میں شہریوں کو نمایاں ریلیف حاصل ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرینج ڈویژن افسران روڈ سائیڈ ڈرینز لائنوں کی ڈی سلٹنگ کے امور کی مانیٹرنگ کریں اور مرتب کئے گئے شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ کروائیں۔ ایم ڈی واسا نے روڈ سائیڈ ڈرینز کی ڈی سلٹنگ کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں