21

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ ‘ عازمین حج کو بڑی سہولت مل گئی

اسلام آباد(بیوروچیف )پاکستان اور سعودی عرب نے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے ہیں۔ یادداشت پر دستخط کی کی تقریب اسلام آباد میں منعقد کی گئی جس میں وزیراعظم محمد شہبازشریف سمیت دیگر نے شرکت کی۔وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ اور سعودی عرب کے نائب وزیرداخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد نے سمجھوتے پر دستخط کیے۔معاہدہ حجاج کیلئے امیگریشن کے عمل کو آسان اور ہموار کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔اسلام آباد میں ایک ٹرمینل سعودی امیگریشن اور کسٹم حکام کیلئے مختص کیا جائے گا، روڈٹومکہ پروجیکٹ کے ذریعے عازمین کا کسٹم اورامیگریشن پاکستان میں ہوگا۔پروجیکٹ میں شامل حجاج کو سعودی ایئرپورٹس پر کسٹم اور امیگریشین سے استثنیٰ ہوگا اور عازمین مختصروقت میں سعودی ایئر پورٹس سے رہائش گاہوں کی طرف روانہ ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں