روہت شرما نے سنیل گواسکر کیخلاف شکایت درج کروا دی

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارتی کپتان روہت شرما نے اپنے ہی سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر سنیل گواسکر کے خلاف بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)میں شکایت درج کروادی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز اور دورہ آسٹریلیا میں بدترین شکستوں کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں جبکہ انکی کپتانی پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ناقڈ فارم نے بھی روہت شرما کا پیچھا ابتک نہیں چھوڑا ہے، جس کے باعث سابق کرکٹرز انہیں تنقید اور ٹرول کررہے ہیں، ایسے میں بھارتی کپتان نے تنقید سے تنگ آکر سابق کرکٹر و لیجنڈ کیخلاف بھارتی کرکٹ بورڈ میں درخواست جمع کروادی ہے۔بارڈرگواسکر ٹرافی میں کپتانی اور ناقص فارم کے باعث سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے روہت شرما نشانہ لگاتے ہوئے تنقید کے نشتر چلائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں