روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ میں صرف یہ بتانا چاہوں گا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہورہا ہوں، ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے لکھا کہ محبت اور حمایت کے لیے آپ سب کا شکریہ، میں ون ڈے فارمیٹ میں بھارت کی نمائندگی کرتا رہوں گا حالیہ خراب فارم کے باوجود67ٹیسٹ میچوں میں 40.57 کی اوسط سے 4301 رنز بنا کر ریٹائرمنٹ لے لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں