روی چندران ایشون بگ بیش لیگ سے باہر ہو گئے

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارت کے سابق مایہ ناز اسپنر روی چندرن ایشون بگ بیش لیگ سیزن 15 سے باہر ہوگئے۔سابق بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون گھٹنے کی سرجری کے بعد سڈنی تھنڈر کے ساتھ پہلے بگ بیش لیگ سیزن سے باہر ہوگئے ہیں۔تجربہ کار آف اسپنر نے ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی بی ایل میں شرکت کرنے والے پہلے کیپڈ بھارتی کھلاری بننے کا موقع گنوا کر افسردہ ہیں۔ایشون نے انکشاف کیا کہ چنئی میں ٹریننگ کے دوران ان کے گھٹنے میں چوٹ آئی اور اس کے بعد ان کی سرجری ہوئی جس کی وجہ سے وہ 14 دسمبر سے 25 جنوری تک شیڈول سیزن سے باہر ہوگئے ہیں۔سابق اسپنر نے سڈنی تھنڈر کے لیے بیان میں کہا کہ میں بی بی ایل 15 کو یاد کررہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں