29

رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ، باپ دو بچوں سمیت زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سمندری کے نواحی چک نمبر388گ ب کے قریب تیزرفتار رکشہ اورموٹرسائیکل میں تصادم کے باعث باپ دوکمسن بچوں سمیت 4افراد بری طرح زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 نے متاثرہ افراد کوطبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا ۔تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون سمندری کا رہائشی 40سالہ سلیم اپنے دوکمسن بچوں پانچ سالہ بلال اورچارسالہ زینب کے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہا تھا کہ جب وہ 388گ ب نزد 3پلیاں سٹاپ کے قریب پہنچا توسامنے سے آنیوالے تیزرفتاررکشہ کی ٹکرلگنے سے گرکر زخمی ہوگئے اوررکشہ ڈرائیورسولہ سالہ علی حمزہ ولد غلام رسول بھی بری طرح زخمی ہوگیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال سمندری منتقل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں