رکشہ میں ایل پی جی سلنڈر نصب کرنے پر مقدمہ درج

گوجرہ (نامہ نگار)رکشہ میں ایل پی جی سلنڈر نصب کرکے سفر کرنے وا لا مقدمہ کی زد میں آ گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ فیصل آ باد کا رہا ئشی محمد یوسف اپنے رکشہ نمبری FDU1885 پر غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر نصب کرکے سفر کررہا تھا کہ ڈجکوٹ روڈ پر پٹرولنگ پولیس نے روک کر چیک کیا تو سلنڈر رکشہ میں نصب پا یا گیا جس پر انہو ں نے ڈرائیور کو رکشہ سمیت تھا نہ سٹی گوجرہ کے حوا لے کردیا جنہو ں نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں