رکشہ ڈرائیورز کے حقوق کی جنگ لڑی جائے گی

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی رہنما میاں اعجاز حسین نے گزشتہ روز مختلف رکشہ اسٹینڈز کا دورہ کیا اور رکشہ ڈرائیوروں سے ملاقات کے دوران یقین دلایا کہ انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، ان کے حقوق کی جنگ ہر سطح پر لڑی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ رکشہ ڈرائیور نام نہاد یونینز اور لیڈروں کے بہکاوے میں نہ آئیں، یہ لوگ دراصل حکومتی اور سرمایہ دار طبقے کے مفادات کے لیے کام کرتے ہیں۔ تحریک میں تقسیم صرف ہمارے کاز کو نقصان پہنچا سکتی ہے، اس لیے تمام ڈرائیور اتحاد کا مظاہرہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں