46

رکشہ ڈرائیور نے مسافر کولوٹ لیا ، ڈکیتی مزاحمت پر 3افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چناب کلب چوک میں رکشہ ڈرائیور مسافر سے نقدی چھین کر فرار ہو گیا جبکہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 3افراد کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر دیا گیا، مضروبان کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی’ گوجرانوالہ کے رہائشی عامر محمود چغتائی نے بتایا کہ وہ ریلوے اسٹیشن سے رکشہ پر سوار ہو کر جا رہا تھا جب چناب کلب کے قریب پہنچا تو رکشہ ڈرائیور نے کہا کہ آگے واردات ہو رہی ہے پرس مجھے دے دو اس نے پرس ڈرائیور کو دیا تو وہ ایف آئی سی کے قریب جلد سے اتار کر رکشہ بھگا کر لے گیا۔ علاوہ ازیں تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266 رب کے رہائشی احسن نے بتایا کہ موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر گولی مار دی جبکہ تھانہ جڑانوالہ کے علاقہ 107 گ ب میں ڈاکوئوں نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر نیاز احمد کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ علاوہ ازیں سمندری کے علاقہ 141 گ ب میں شفیق کی حویلی میں داخل ہوئے اور مویشی چوری کرنے لگے تو اس کے ادھیڑ عمر والد رفیق نے شور مچایا تو ڈاکوئوں نے گولی مار کر رفیق کو بری طرح زخمی کر دیا۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں