رکشہ ڈرائیور کی قاتل بیوی آشنا سمیت گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار)پولیس تھانہ سٹی نے رکشہ ڈرائیور کے قتل میں ملوث اسکی بیوی اور اسکے آشنا کو حراست میں لیکر آلہ قتل برآمد کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق 15 جنوری کی رات نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چک نمبر 126 گ ب امین پارک کے رہائشی رکشہ ڈرائیور کو قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں تھانہ سٹی پولیس نے درج رجسٹرڈ کیا تھا رکشہ ڈرائیور کے اندھے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد نے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی عاطف کچھی اور انچارج انوسٹیگیشن ارسلان نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے موبائل ڈیٹا کے ذریعے مقتول کی بیوی کو شامل تفتیش کیا تو دوران انکوائری مقتول کی بیوی نے انکشاف کیا کہ اسکے آشنا غلام مصطفی ساکن 58 گ ب نے اسے قتل کیا ہے انکشاف پر پولیس نے مقتول کی بیوی کے آشنا غلام مصطفی کو بھی حراست میں لیکر آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی نازیہ بی بی اور اسکے آشنا کے مابین مبینہ ناجائز مراسم قائم تھے دونوں نے مقتول کو راستے سے ہٹانے کیلئے پلاننگ کرکے اسے قتل کیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اندھے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر آر پی او فیصل آباد نے پولیس تھانہ سٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں