50

رکشہ کو بچاتے ہوئے ٹرک الٹ گیا3مزدور زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)تیزرفتاررکشہ کو بچاتے ہو ئے ٹرک الٹ جانے سے تین مزدور شدید زخمی ہوگئے۔معلوم ہواہے کہ ٹرک نمبر105ایم این کا ڈرائیورجعفر حسین ملتان سے براستہ گوجرہ فیصل آباد جا رہاتھابائی پاس مونگی روڈپر مخالف سمت سے آنیوالے تیز رفتارموٹر سائیکل رکشہ کو بچاتے ہو ئے ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجہ میں ٹرک پر سواراشفاق سکنہ دنیا پور ،اعجازسکنہ جلا ل پوراورجاوید اقبال سکنہ ملتان شدید زخمی ہو گئے۔جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کر دیاگیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے ٹرک ڈرائیور محفوظ رہا۔ جبکہ موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور موقع سے رکشہ سمیت فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا۔تھانہ سٹی پولیس گوجرہ مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں