15

رکشہ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زخمی

صفدرآباد(نامہ نگار)فاروق آباد روڈ پر سچا سودا کے قریب تیز رفتار رکشہ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔موٹر سائیکل پر سوار تین افراد75 سالہ محمد رفیق،30 سالہ محمد جمیل اور27 سالہ زبیر زخمی ہو گئے۔زخمی افراد کو ریسکیو 1122 اہل کاروںنے ہسپتال منتقل کر دیا۔تیز رفتاررکشہ بے قابو ہو گیا جس سے وہ موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں