45

رکشے کی ٹکر سے ،سڑک پر گرنے والی 2روز کی دلہن کوٹرالر نے کچل ڈالا

خانیوال (نامہ نگار)خانیوال لودھراں بائی پاس کے قریب لوڈر رکشے کی موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر ، حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق لوڈر رکشے کی ٹکر سے سڑک کے درمیان گرنے والی نوبیاہتا دلہن کو ٹریلر نے کچل دیا۔ حادثے میں مقوفیہ کا شوہر محفوظ رہا۔ متوفیہ فوزیہ کی دو روز قبل شادی ہوئی تھی۔ ورثا کے قانونی کارروائی سے انکار پر لاش ورثا کے حوالے کردی۔ علاقے میں کہرام برپا ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں