رکنے کا اشارہ کرنے پر ڈرائیور نے کار ٹریفک وارڈن پر چڑھا دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مدینہ ٹائون کے علاقہ کینال روڈ ٹھٹھہ پل کے قریب بلیک پیپر لگی مشکوک کار کے ڈرائیور نے رُکنے کا اشارہ کرنے پر ٹریفک سب انسپکٹر کو کچل دیا، حادثہ کا مرتکب ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا، مضروب ٹریفک وارڈن حسنین باجوہ کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹریفک سب انسپکٹر حسنین باجوہ کینال روڈ پر ڈیوٹی دے رہا تھا کہ اس دوران ٹھٹھہ پل کے قریب کالے شیشے لگی کار کو مشکوک جانتے ہوئے رُکنے کا اشارہ کیا تو کار ڈرائیور نے رُکنے کا اشارہ کرنے پر طیش میں آ کر گاڑی ٹریفک سب انسپکٹر پر چڑھا دی، ٹریفک سب انسپکٹر گاڑی کی ٹکر لگنے سے گر کر بری طرح زخمی ہو گیا تو ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ مدینہ ٹائون پولیس نے سیکٹر انچارج ٹریفک انسپکٹر حامد کی مدعیت میں اقدام قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے حادثے کا مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں