کمالیہ(نامہ نگار) رہائشی مکان ہتھیانے کی کوشش پر مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے نواحی علاقہ چک نمبر 716 گ ب کے رہائشی محمد خالد نے تھانہ سٹی پولیس کمالیہ کو بتایا کہ منیبہ نامی عورت نے اپنے دیگر 5 ساتھیوں کے ہمراہ اس کے رہائشی مکان کو ہتھیانے کی نیت سے جعلی و فرضی اقرار نامہ تیار کروا لیا تھا۔ تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے تحریری درخواست ملنے پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
33