37

رہائی کے بعد عمران خان سے ملنے آئے کارکن پھر گرفتار

لاہور (بیوروچیف)رہائی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے آئے27کارکنوں کو لاہور پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔پنجاب کے مختلف اضلاع سے پی ٹی آئی کارکن جیلوں سے رہائی کے بعد چیئرمین سے ملنے زمان پارک پہنچے تھے۔کارکنان ملاقات کے بعد واپس جانے لگے تو مختلف علاقوں میں لگے ناکوں پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ گرفتار کارکنوں میں زیادہ تر ضلع قصور، لاہور، گوجرانوالہ اور سرگودھا سے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کارکنوں کو ابھی تک کسی مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا ہے۔پولیس نے شمائلہ ستار کو بھی لاہور سے گرفتار کرلیا ہے، شمائلہ ستار کو جیوفنسنگ کی حتمی فہرست میں نام آنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمہ شمائلہ ستار کو گرفتاری کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔شمائلہ ستار کے خلاف جناح ہاس کے باہر لگے کیمروں اور موبائل فوٹیجز سے بھی تحقیقات جاری ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں