ریاستی اداروں کیلئے مالی امداد کارکردگی سے مشروط کرنیکا نیا ماڈل تجویز

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی وزارت خزانہ نے ریاستی اداروں کے لیے حکومتی مالی امداد کو کارکردگی سے مشروط کرنیکانیا ماڈل تجویز کردیا وفاقی حکومت نے ریاست کے ملکیتی اداروں کو حکومتی سپورٹ سے نکال کر کا کرکردگی کی طرف لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بہت سے ریاستی اداروں کامعیشت یاعوامی خدمات میں کردار نہ ہونیکے برابر ہے جنہیں معیشت پر مالی بوجھ قراردے دیا گیا-مجوزہ ماڈل کے تحت ریاستی اداروں کو مخصوص اہداف پورے نہ کرنے پرمالی امداد نہیں دی جائے گی۔ پرفارمنس سے منسلک فنڈنگ ماڈل بنیادی تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے کہ ریاستی اداروں کو فنڈزکیسے دیے جائیں گے اور احتساب کیسے ہو گا؟، طریقہ کار ریاستی اداروں کو پائیدار ترقی، نجی شعبے کے ساتھ موثر شراکت اور موسمیاتی لحاظ سے لچکدار ترقی جیسے اہداف حاصل کرنے میں مدد دے گا، جو ادارے معیشت کی ترقی کا ذریعہ بننے چاہییں تھے، اب مالی بوجھ بن چکے ہیں جو ہر سال قومی بجٹ پر اثر ڈالتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں