فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریاستی بیانیہ کے مقابلے میں بیانیہ بغاوت ہے،ضیاء اللہ شاہ بخاری ،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر عالم اسلام کے اتحاد وواحدت کیلئے کوشاں ہیں تمام مکاتب فکر کے علما کرام ،مشائخ عظام اپنے ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں سوشل میڈیا پر جو عناصر ریاست مخالف بیانیہ دینے کی کوشش کررہے ہیں ان کی مذمت کرتے ہیں ،ایران اورامریکہ کے درمیان پاکستان کا ثالثی کردار پاکستان کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کا ثبوت ہے ،اسلام ممالک کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے ،ان خیالات کا اظہار پریس کلب میں متحدہ جمعیت الحدیث اور مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام استحکا م پاکستان کے عنوان سے منعقد ہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،پریس کانفرنس سے علامہ ڈاکٹر ضیا اللہ شاہ بخاری ،علامہ طاہر الحسن ،صاحبزادہ پیر قاری عبدالرحمن قادری نقشبندی ،مولانا سکندر حیات ذکی ،مولانا قاری محمد خبیب حبیب ،سید حسنین شیرازی ،علامہ سید ذاکر حسین نقوی ،حافظ محمد شاہد اشرف ،صاحبزادہ طاہر محمود سیالوی ودیگر رہنمائوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کے تمام مکاتب فکر علما اکرم مشائخ عظام کی طرف سے ریاست کی داخلہ و خارجہ پالیسیوں پر فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد اور تعاون کا اعلان کرتے ہیں اور ملکی استحکام ،اتحاد امت اور قومی یکجہتی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے ،پاکستان کو درپیش داخلی و خارجی چیلنجز کے خاتمے کے پیش نظر تمام مکاتب فکر کا متحدہونا ناگزیر ہے،ملک میں انارکی ،انتشار اور شر پسندی پھیلانے والے عناصر کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ،سوشل میڈیا پر جو عناصر ریاست مخالف بیانیہ دینے کی کوشش کررہے ہیں یہ قابل مذمت فعل ہے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے سچ کر دکھایا کہ اقوام عالم کے فیصلے پاکستان میں ہوا کرینگے آج ایران اور امریکہ کے درمیان پاکستان ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے جو کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کا واضح ثبوت ہے ،ایران نے بھی پاکستان کے ثالثی کے کردار پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں فیلڈ مارشل کے ساتھ علما و تشیع سے ہونے والی ملاقات اتحاد امت کی جانب ایک اہم پیش رفت تھی ،جس میں سپہ سالار نے واضح اور جاندار موقف اپنایا اور کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے والے عناصر اور جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے والوں کو واضح طور پر بتا دینا چاہتے ہیں کہ فیفتھ جنریشن وار میں پاکستانی قوم فاتح بن چکی ہے اب دشمن کے کسی بیانیہ کو اس ملک میں پنپنے کی اجازت نہیں دینگے ،پاکستان کی تمام مکاتب فکر کی قیادت دینی جماعتیں و ادارے اپنی افواج کے ساتھ ہیں اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے تمام اقدامات کی بھر پورحمایت و تائید کرتے ہیں کیونکہ ریاست مقابل بیانیہ بغاوت ہے ،پاکستان کی سرزمین اور افواج کے خلاف ہرزہ سرائی کی اجازت نہیں دینگے ،یہ افواج الحرمین شریفین ہیں ،آخر میں شرکا نے ہاتھوں کی زنجیر بناکر اورافواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے نعروں سے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں اتحاد ،امن اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کیا جائے گا اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔



