41

ریاست عوامی سہولیات کی فراہمی سے ہاتھ کھینچ رہی ہے ‘ کسان اتحاد کمیٹی

ٹھیکریوالا(نامہ نگار)66چک دھاندرہ میں پاکستان لیبر قومی موومنٹ پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام عدم مساوات خاتمہ الائنس Fight inequality Alliance اور APMDD کے تعاون سے لیبر قومی مومنٹ کے زیر اہتمام کسان اتحاد کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ اس موقع چک نمبر 66ج ب دھاندرہ میں مقررین اکبر علی کمبوہ’ شفیق بابر رندھاوا ‘ راناریاض ‘ عبدالستار بگڑ’ یاسر جٹ راناعمر منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی امیر طبقہ مزید امیر ہوگیا ہے جبکہ دنیا بھر کے کروڑوں انسان غربت کی چکی میں پس رہے ہیں اور روزانہ زندہ رہنے کی جدوجہد میں مصروف ہیںبے روزگاری کی شکل مزید واضح ہوتی جارہی ہے۔ زندہ رہنے کی جدوجہد سے اب بیروزگاری کی طرف سفر جاری ہے۔ ہمارا احتجاج کا حق چھینا جارہا ہے اور ریاست عوامی سہولیات کی فراہمی سے ہاتھ کھینچ رہی ہے۔ موسمیاتی تبدیلیاں تیزی سے انسانیت کے لیے خطرہ بنتی جارہی ہیں۔ اور غریب ممالک قرضہ جات کے شکنجے میں پھنسے چلے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں