فیصل آباد(پ ر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی راناعلی عباس خاں نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے دورحکومت میں شروع کئے گئے سی پیک کے10سال مکمل ہونے اوراب معاشی معاہدوں کے بعدپاکستان میں بہت جلداستحکام ہوگا۔ریاست مدینہ کے دعویدار نے اپنے پونے چارسالہ اقتدا ر میں پاکستان کی 75سالہ تاریخ میں جس طرح معیشت کابیڑہ غرق کیااس سے پوری قوم آگاہ ہے۔وزیراعظم میاں شہبازشریف نے پاکستان کودیوالیہ ہونے سے بچانے کے لئے جواقدامات کئے ہیںجبکہ میاں نوازشریف باہربیٹھ کربھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے جوعملی اقدامات کئے ہیں اس سے پاکستان کامستقبل روشن ہوگا۔اُنہوںنے کہا کہ پاکستان میں معدنیاتی مٹی کی قیمت 6.1 ٹریلین ڈالر ہے، ملک بے شمار معدنیات سے مالا مال ہے۔ معدنیات کی مائننگ سے سب سے زیادہ فائدہ غریب عوام کو ہو گا۔انہوں نے کہا کہ معدنیات کے انقلاب سے ملک میں روزگار کے بیشمار مواقع پیدا ہوں گے۔ اس معدنیاتی انقلاب کے لیے ہمارے 3 گول ہیں۔ روزگار، ترقی اور ایکسپورٹ۔ اُں کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مزدور طبقہ بہت ہے، ان کو ملازمت کے مواقع ملیں ے۔ موجودہ حکومت اس مٹی سے عوام کو فائدہ پہنچائیں گے۔اُنہوںنے کہا کہ حکومت ان معدنیات پر فوکس کر ری ہے ۔ گوادر میں انڈسٹریل زون بنیں گے۔ معدنیاتی انقلاب سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہو گا۔ بلوچستان میں معدنیات سے متعلق انڈسٹری لگا ئی جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ جو معدنیات اور مٹی ہم بیچیں گے اس سے ملک لاکھوں ڈالر کمائے گا۔ سونا اور تانبہ ملک کی تقدیر بدلے گا۔
83