ریاست کیخلاف سازش کرنیوالے رعایت کے مستحق نہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف سازش کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج نے بھارت کے بعداس کی گودمیں بیٹھ کوسازش کرنے والے افغانستا ن کوبھی سبق سکھا دیا ہے جسکے بعد وہ احتجاج اورمراسلے جاری کرنے پر مجبور ہوا۔پاکستان میں معاشی استحکا م اوربیرونی سرمایہ کاری کے لئے قیام امن کی ضرورت ہے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی حکومتیں مثبت حکمت عملی سے حالات کوکنٹرول کریں-اعتماد کی فضا سے ہی دوست ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے جوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے جس طرح دہشت گردوں کامقابلہ کیاہے وہ ایک تاریخی ہے- افغان پناہ گزینوں کو کسی بھی قسم کی اضافی مہلت نہ دینے اور ان کی وطن واپسی جلد یقینی بنانے کاحکومتی فیصلہ بہترہے۔ انہوں نے افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر دہشت گرد حملوں اور افغانوں کے ان حملوں میں ملوث ہونے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان سے پاکستان میں خوارج کی در اندازی کو روکنے کی سفارتی و سیاسی اقدامات کے ذریعہ بھرپور کوشش کی حکومت کب تک افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کا پاکستان پر حالیہ حملہ اور خوارج کی پاکستان میں در اندازی کی کوششوں کا ساتھ دینا تشویشناک امر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں