فیصل آباد(پ ر)انجمن تاجران کارخانہ بازار کے صدر میاں اختر محمود نے کہا ہے کہ ملک کو اتحاد و یگانگت کی جتنی آج ضرورت ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی ، اگر سیاستدانوںنے اپنی انا ء اور ضد کو ملک کے مفادات پر ترجیح دی توقوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی ، ریاست کے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک میز پر بیٹھیں اور آئندہ کے لئے فریم ورک طے کیا جائے ، غیر جمہوری طریقے سے کسی کو بھی سیاست سے منفی کرنے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے بلکہ یہ کام عوام کے سپرد ہی رہنا چاہیے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ اگر پاکستان ہے تو سب کی سیاست بھی ہے اس لئے موجودہ حالات میں ”میں نہ مانوں ”کی رٹ چھوڑ کر ملک کیلئے ایک میز پر بیٹھنا ہوگا ۔
59