ریاض فتیانہ کا سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ

کمالیہ(نامہ نگار)ایم این اے ریاض فتیانہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقے 57/4 ٹکڑا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متاثرہ عوام سے ملاقا ت کی اور ان کے مسائل سنے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام دیہاتوں کی رابطہ سڑکوں کی بحالی، بجلی کی فراہمی، واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مرمت اور فصلوں و مکانات کے نقصانات کے ازالے کے لیے حکومت سے معاوضے کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ مرمت اور بحالی کا کام فوری مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔اس موقع پر حاجی گل شیر بھدرو سابق چیئرمین یونین کونسل، مہر شہباز کاٹھیہ، صوبیدار مہر فلک شیر کاٹھیہ، ماسٹر حبیب اللہ بھدرو سمیت معززین علاقہ بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں