ریاض گجر کی بہو کا انتقال،چوہدری شیر علی علالت کے باوجود انکے گھر پہنچ گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) بابائے سیاست چوہدری شیر علی علالت کے باوجود سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری ریاض گجر کی بہو کے انتقال پرملال پر اظہار تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے، اس موقع پر انہوں نے سوگواران کو حوصلہ دیتے ہوئے مرحومہ و مغفورہ کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے دعائیں کیں، واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری شیر علی کا یہ خاصہ ہے کہ وہ اپنے دوستوں اور لیگی کارکنوں کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے ہیں اور علالت کے باوجود اظہار تعزیت کیلئے پہنچنا بھی اس بات کو عیاں کرتا ہے کہ ہر غمی، خوشی کے موقع پر اپنے دوستوںکو یاد رکھتے ہیں، بلا شبہ بابائے سیاست چوہدری شیر علی وفا کے پیکر ہیں اور ان کی تمام تر ہمدردیاں لیگی کارکنوں کے ساتھ ہیں، چوہدری ریاض گجر کی بہو کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی، مسلم لیگ(ن) پنجاب کے رہنما چوہدری یاسین کسانہ ، چوہدری ریاض گجر کی رہائش گاہ پر گئے اوران سے ان کی بہو کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں