ریاچکرہورتی کو 5 سال بعد بھارتی پاسپورٹ فراہم

ممبئی (شوبز نیوز) بولی وڈ کے آنجھانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے مبینہ قتل کیس میں قانونی مقدمات کا سامنا کرنے والی اداکارہ ریا چکربورتی کو پانچ سال بعد عدالتی حکم پر بھارتی حکومت نے پاسپورٹ جاری کردیا۔ بمبئی ہائی کورٹ کے حکم پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اداکارہ کو پاسپورٹ واپس کردیا۔سال 2020 میں سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے منسلک منشیات کیس میں اداکارہ کا پاسپورٹ ضبط کیا گیا تھا۔پاسپورٹ ملنے پر ریا چکربورتی نے انسٹاگرام پر لکھا کہ پچھلے پانچ سال میں صبر اور مسلسل جدوجہد کے بعد آخرکار انہیں کامیابی مل گئی’بے شمار لڑائیاں لڑنے کے بعد انہیں اب دوبارہ اپنا پاسپورٹ مل گیا، اب وہ اپنی زندگی کے دوسرے باب کو شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ریا چکربورتی کو 8 ستمبر 2020 کو منشیات کیس میں این سی بی نے گرفتار کیا تھا جو سشانت سنگھ راجپوت کی 14 جون 2020 کو ہونے والی موت سے متعلق تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں