ریجاس اور ہارون شریف جیولرز فائنل میں پہنچ گئے

لاہور(سپورٹس نیوز) لاہور پولو کلب کے زیر اہتمام پولو اِن پنک کپ کے دلچسپ مقابلوں کے پانچویں روز ریجاس اور ہارون شریف جیولرز فائنل میں پہنچ گئے۔لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پولو اِن پنک کپ کے میچز جاری ہیں جہاں ٹورنامنٹ کے پانچویں روز پہلے سیمی فائنل میں راجہ سمیع اللہ کی شاندار پرفارمنس کی بدولت ریجاس نے سامبا بینک کو 3 کے مقابلے میں 7 گول سے ہرا دیا، دوسرے سیمی فائنل میں ہارون شریف جیولرز کی ٹیم نے لاہور سمارٹ سٹی کو ساڑھے 3 کے مقابلے میں 11 گول سے شکست دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں