ریسکیو ٹیمیں متحرک،سیلاب میں پھنسے 94افراد محفوظ مقام پر منتقل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیرنگرانی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے سیلاب میں پھنسے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 94افراد اور ان کے 61کے قریب مال مویشی اور دیگر سامان کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ تمام امدادی سرگرمیوں کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر احتشام واہلہ خود کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ تحصیل تاندلیانوالہ کے دریا سے ملحقہ علاقوں ماڑی پتن’ عالم شاہ’ موضع شیرازہ پتن’ بلھے شاہ سمیت دیگر علاقوں میں ریسکیو کارروائیوں کو تیز کر دیا گیا۔ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 6ریسکیو پوسٹیں’ 5فلڈ ریلیف کیمپس قائم کئے گئے اور 100 سے زائد ریسکیو اہلکار ورضا کاران سیلاب میں پھنسے بھائیوں کی امداد کیلئے شبانہ روز مصروف عمل ہیں اور سیلاب میں پھنسے ہوئے خواتین’ بچوں سمیت مال مویشی کو ہی محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے اب تک 78مرد’ خواتین’ بچوں کے ساتھ ساتھ 61مویشیوں کو بھی ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں