ریسکیو ٹیم نے جوہڑ میں ڈوبنے والی دو سالہ بچی کو بچا لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ریسکیو 1122 نے جوہڑ میں گرنے والی دو سالہ بچی کو بروقت طبی امداد پہنچا کر بچا لیا،متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا’تفصیل کے مطابق تاندلیانوالہ کے علاقہ409گ۔ب کے رہائشی عدنان کی دو سالہ بیٹی منزہ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے5فٹ گہرے جوہڑ میں کود گئی تو موقع پر موجود اہل محلہ بچی کو بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو 1122تاندلیانوالہ لے کر آئے ریسکیو سٹاف کے میڈیکل ٹیکنیشن جاوید طور نے بچی کی سی پی آر کرتے ہوئے تحصیل ہسپتال تاندلیانوالہ پہنچا تو ڈیوٹی پر موجودڈاکٹر نے تشویشناک حالت کے پیش نظر سول ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا جس پر ریسکیو1122نے سول ہسپتال لاتے ہوئے راستے میں بچی کی سانسیں کوئی بار بند ہوئیں مگر سٹاف کی پیشہ وارانہ مہارت اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے طبی امداد فراہم کرتے ہوئے بحفاظت سول ہسپتال پہنچا یا جہاں اسکی حالت قدرے بہتر بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں