ساہیوال(بیورو چیف) ریسکیو 1122 ساہیوال فلڈ کیلئے تیارہمیشہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبٹنے کیلئے ہر وقت تیارریسیکیو 1122۔ڈ سٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 کی ممکنہ سیلاب 2023 کی تیاریوں کے سلسلہ میں پری فلڈ موک ایکسر سائزنہر لوئر باری دوآب پرکی گئی۔موک ایکسر سائز میں مہمان خصوصی کے طور پر ڈپٹی کمشنراکرام الحق نے شرکت کی اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، سول ڈیفنس، پنجاب پولیس، ٹریفک وارڈن،محکمہ ہیلتھ، محکمہ انہار،محکمہ لائیو سٹاک،ایدھی فاونڈیشن،PDMA، اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ریسکیو 1122 ساہیوال اور متعلقہ سرکاری اداروں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ سیلاب کی تیاریوں کے سلسلے میں ساہیوال میں نہر لوئر باری دوآب پر ریسکیو 1122 ساہیوال نے فرضی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران ریسکیو کے جوانوں نے سیلاب میں پھنسے اور ڈوبتے ہوئے افراد کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کرنے کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر سیلاب کے حوالے سے ریسکیو اور دیگر اداروں کی استعداد کار اور سازو سامان کے اسٹالز بھی لگائے گئے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ کی قیادت میں ریسکیو 1122ساہیوال کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے متوقع سیلاب پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہماری تمام تیاریاں مکمل ہیں۔
29