20

ریسکیو 1122عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے خدمات انجام دے رہا ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ریسکیو 1122ٹائون اسٹیشن 341گ ب ننگلاں کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاح وفاقی وزیر برائے میری ٹائم امور جنید انور چوہدری، رکن صوبائی اسمبلی کرنل (ر)سردار ایوب خان گادھی، ڈپٹی کمشنر محمد عمر عباس میلہ اور سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد رفیق نے مشترکہ طور پر کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122میاں فراز منیر، چیئرمین میاں محمد عارف سعید، ضلعی افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے ٹائون اسٹیشن کے قیام کو علاقے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر جنید انور چوہدری نے کہا کہ ریسکیو 1122ایک مثالی ادارہ ہے جو بلاامتیاز عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے خدمات انجام دے رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں