ریسکیو1122چنیوٹ کے اہلکار محمد ممتاز انتقال کر گئے

چنیوٹ(نامہ نگار)مرحوم محمد ممتاز جونیئر اسٹور کیپرکی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ضلع چنیوٹ کے قابل احترام اور فرض شناس اہلکار، محمد ممتاز جونیئر اسٹور کیپرجو کہ کچھ عرصہ سے جگر اور گردے کے مرض میں مبتلا تھے، گزشتہ شام لاہور سی ایم ایچ اسپتال میں انتقال فرما گئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج صبح ان کے آبائی گاں کمال پور، چک نمبر 133، تحصیل جھمرہ،ضلع فیصل آباد میں ادا کی گئی، جس میں ریسکیو 1122 کے افسران و اہلکاروں، معززین علاقہ، اہلِ خانہ، دوست احباب اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریسکیو 1122 چنیوٹ کی جانب سے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سمیت دیگر افسران و اہلکاروں نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں