ریسکیو1122چکوال کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

چکوال(بیورو چیف)ریسکیو1122 چکوال نے سال2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ،2025میں30408افراد کو ریسکیو کیاگیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122ڈاکٹر عتیق احمد خان نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کر دی ۔اخبارنویسوں سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ ریسکیو 1122نے آٹھ منٹ ریسپانس ٹائم کے ساتھ تیس ہزار چار سو آٹھ ایمر جنسی کالز بروقت ایمرجنسی سہولیات فراہم کی اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر شوکت علی سینئر اکائونٹنٹ وقار علی ،ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپیکٹر فیصل محمود ،میڈیا کوآرڈینیٹر قاجی محمد اکرم اور دیگر افسرا ن بھی موجود تھے ۔انہوں نے بتایا کہ چھتالیس سو روڈ ٹریفک حادثات، انیس ہزار تین سو ساٹھ ایمر جنسی،چار سو چھیاترآ گ لگنے کے واقعات ،پانچ سو چالیس کرائم ایمر جینسیز ،بارہ سو آٹھارہ اونچائی سے گرنے کے کیسز اور انتیس سو اکاسی ایمرجینسیز شامل ہیں۔ بد قسمتی سے دوران ایمر جنسی نو سو سولہ افراد جانبر نہ ہو سکے۔پندہ سو تراسی مریضوں کو بہتر علاج کے لئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں تحصیل سے ضلع بارہ سو ستر اور ضلع سے راولپنڈی سے تین سو تیرہ مریض شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں