27

ریسکیو1122 ساہیوال کا عیدالفطر کے حوالے سے ایمرجنسی پلان جاری

ساہیوال (بیوروچیف) ریسکیو 1122 ساہیوال کا عید الفطر کے حوالے سے ایمرجنسی پلان جاری ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ ریسکیو 1122 ساہیوال کا عید الفطر کے حوالے سے ایمرجنسی پلان جاری کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ کی زیر صدارت ریسکیو 1122 کا عید کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں عید الفطرکے ایمرجنسی پلان پر بریفنگ دی گئی۔ضلع بھر کے ریسکیو جوانوں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔عیدالفطر کے دوران کسی بھی ناخوشگوار حادثہ سے نمبٹنے کے لیے عید گاہ اور دیگر مقامات جہاں پر لوگوں کی کیثر تعداد کے جمع ہونے کا امکان ہے سٹاف کی ڈیوٹیاں لگائی دی گیں ہیں اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو1122ساہیوال لوگوں کی خدمت کے لیے دن رات سر گرم عمل ہے۔جبکہ موجودہ ملکی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ساہیوال اور تحصیل چیچہ وطنی کے اندر ایسے مقامات جہاں پر عیدکے سلسلہ میں لوگوں کی کیثر تعداد کے جمع ہونے کا امکان ہے۔ان مقامات پر سٹاف کی ڈیوٹیاں لگائی گیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں