ساہیوال (بیوروچیف) ریسکیو1122 ساہیوال نے جنوری 2024کی کارکردگی جاری کردی۔ریسکیو 1122نے جنوری2024 میں 5864 ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے ایک ملاقات میں بتایاکہ ریسکیو 1122 ساہیوال کوجنوری2024کے دوران 19770 کالز موصول ہوئیں۔جن میں سے5864 ایمرجنسی کالز تھیں۔جبکہ 13906غیر متعلقہ کالز تھیں۔جن میں ریسکیو 1122 ساہیوال نے سٹینڈرڈ رسپانس ٹائم کے اندر5703 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ریسکیو1122 ساہیوال نے جن5864ایمرجنسی کالز پر رسپانڈ کیاان میں روڈ ایکسیڈینٹ710، میڈیکل ایمرجنسیز4662، آگ لگنے کے واقعات28، کرائم کال94، ڈوبنے کے واقعات0اور370 متفرق واقعات شامل ہیں231لوگ جاں بحق ہوئے۔ جبکہ2330 لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی۔موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے ذریعے ریسکیو 1122 ساہیوال نے ماہ جنوری میں 2157ایمرجنسی پر بروقت رسپانس کیا2143مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جن میں سے 545مریضوں کو ایمبولینس کے ذریعے نزدیکی ہسپتال شفٹ کیا گیا۔
