ریس لگاتے ڈمپرز میں تصادم’1ڈرائیور جاں بحق

صفدرآباد(نامہ نگار)ریس لگاتے ہوئے 2 ڈمپر حادثے کا شکار ہو گئے،ایک ڈرائیور جاں بحق 2 افراد زخمی۔اطلاعات کے مطابق لاہو سرگودھا روڈ پر سرکاری خورد کے قریب دو ڈمپر ریس لگاتے حادثہ کا شکار،38 سالہ ڈمپر ڈرائیور آصف ولد میر یعقوب موقع پر جان بحق جبکہ ڈمپر میں پھنسے ہوئے 2 افراد بلال اکرم کو انتھک محنت کے بعد نکال کرطبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تھانہ صدر فاروق آباد نے رجسٹرڈ کمپنی کے انچارج زاہد محمود کی درخواست پر نا معلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں