24

ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن میں 6ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری میں التواء کا خدشہ

اسلام آباد (بیوروچیف) ایک بڑی اور اہم پیشرفت کے تحت پیٹرولیم ڈویژن نے مقامی ریفائنریوں کے لیے اپ گریڈ یشن سمجھوتے پر عملدرآمد میں توانائی پر کابینہ کمیٹی (سی سی او ای) سے 6ماہ کی تو سیع کے لیے کرنا ہے ۔تا کہ اس کے لیے ملک کی دو بڑی ریفائنریوں پاک عرب ریفائنری کمپنی (پارکو) اور سینئر جیکوکے لیے گنجائش نکالی جا سکے ۔ جن کی تیل صاف کرنے کی استعداد مجموعی کا50فیصد ہے ۔تاہم اس مجوزہ 6ماہ تا خیر کے نتیجے میں ریفائنریوں کی اپ گریڈ یشن میں 5سے 6ارب ڈالرز کی سر مایہ کاری میں تاخیر ہونے کا خد شہ ہے ۔ اس سے قبل عمل در آمد سمجھوتے کو لا گو کرنے کی تاریخ 22اپریل 2024ء تھی لیکن اپنے بورڈ آف ڈائر یکٹرز کے کسی حتمی فیصلے پر نہ پہنچنے کے باعث پارکو اپنا اپ گریڈپر وجیکٹ دینے میں ناکام رہی ۔ اس کے علاوہ سینئر جیکو کو اپنے 47کروڑ 50لاکھ روپے کے پیٹرولیم لیوی کی مد میں بقایاجات ایف بی آر کو ادا کرنے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں