ریلوے اراضی کے قابضین اور پرائیویٹ افراد سے کوارٹر خالی کرانے کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ریلوے منسٹر اور لاہور ڈویژن کی ریلوے اراضی خالی کروانے اور ریلوے کواٹروں کو پرائیویٹ لوگوں سے قبضہ چھڑانے کی ہدایت پر انسپکٹر آف ورکس ریلوے فیصل آباد محمد ظہیر نے نشاط آباد کے علاقہ میں ریلوے لائن کے ساتھ ریلوے اراضی اور کوارٹروں پر قابض لوگوں کے خلاف آپریشن کرکے220مرلہ اراضی مالیت 55000000 واگزار کرکے قابض افراد کے خلاف FIR دے کر حوالات بند کر کے رپورٹ ڈویژن کو ارسال کر دی۔ ریلوے انسپکٹر آف ورکس محمد ظہیر کا کہنا ہے کہ مزید آپریشن لاہور ڈویژن کی جانب سے موصول ہو چکے ہیں جو 17-19-24اپریل کو کرنے جا رہے ہیں۔ ریلوے اراضی کو خالی کروا کر ریلوے کو ستھرا ریلوے بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں