صفدرآباد(نامہ نگار)ریلوے اسٹیشن صفدرآباد کو اپ گریڈ کر کے پولیس چوکی کا قیام عمل میں لایا جائے ، صفدرآباد ریلوے اسٹیشن تاریخی حیثیت کا حامل ہونے کے باعث لاہورفیصل آباد ریلوے سیکشن کا اہم ریلوے اسٹیشن ہے۔شہریوں کا عرصہ دراز سے یہ مطالبہ ہے کہ یہاں ریلوے چوکی قائم کی جائے لیکن جو چیز اس میں رکاوٹ بنتی ہے وہ ریلوے اسٹیشن کا اپ گریڈ کیا جانا ہے۔گزشتہ چند دہائیاں پیچھے جائیں تو ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ صفدرآباد ریلوے کی بڑی آمدن والے اسٹیشنز میں اپنا خاص مقام رکھتا تھا،یہاں تقریباً بارہ گاڑیاں روزانہ رکتی تھیںاور ان سے بے بہا آمدن حاصل ہوتی تھی سارا دن ریلوے اسٹیشن پر لوگوں کو سفر کی سہولت رہتی تھی جس سے مقامی کاروبار بھی عروج پر تھا۔شہریوں کو نہیں معلوم کہ کیو ں ان گاڑیوں کو بند کر دیا گیا اور عوام کو بسوں،ویگنوں میں بھیڑ بکریوں کی طرح سفر پر مجبور کیا گیا۔




