ریلوے حکام کو مال گاڑیوں میں اضافہ کی ہدایت

اسلام آباد (بیوروچیف) ایندھن کے تحفظ کی حکومتی پالیسی کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلوے کو مال گاڑیوں میں اضافے کی ہدایت کردی، ریلوے حکام نے چیمبرز آف کامرس اور تجارتی اداروں سے رابطے شروع کردیئے ۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے بعد محکمہ ریلوے نے کارگو کو سڑکوں سے ریل پر منتقل کرنے کے اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔ پاکستان ریلوے نے چیمبرزآف کامرس اورتجارتی اداروں سے رابطے کر کے تاجروں اورصنعتکاروں کو پاکستان ریلوے کے ذریعے فریٹ کی بکنگ کروانے کی دعوت دینا شروع کر دی ہے۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے کے متعلقہ حکام کو ہنگامی طورپرمال گاڑیوں کیلئے بوگیوں کی مینوفیکچرنگ تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں