ریلوے روڈ سرگودھا کی تباہی کے موجب شورومزاورہوٹلز قرار

سرگودھا (بیوروچیف) کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالی ریلوے روڈ کی تباہی کا موجب وہاں پر قائم شو رومز اور ہوٹلز ہیں جن کا پانی سڑک پر آکر اس کو تباہ کررہا ہے شو روم اور ہوٹلز مالکان صفائی کے دوران تمام پانی سڑک پر بہا دیتے ہیں جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالی ریلوے روڈ مکمل طور پر موہنجو داڑو کا منظر پیش کررہی ہے جگہ جگہ پڑے گڑھے انتظامیہ کا منہ چڑا رہے ہیں کسی بھی شو روم یا ہوٹل مالک کیخلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی شو روم مالکان نے اپنے شو روم اونچے کرکے ان کے سامنے صبح و شام گاڑیاں دھونے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس سے سیوریج لائن بند ہوجاتی ہے اور تمام پانی سڑک پر آکر اس کی تباہی کا موجب بن رہا ہے شہریوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن کی وجہ سے جو شہری یا مسافر دیگر شہروں سے آتے ہیں ان کیلئے یہ ٹوٹی سڑک سرگودھا کی انتظامیہ کی کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے کہ یہ کتنے اہل افسران ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں