ریلوے روڈ شاہین ٹریول ایجنسی میں آتشزدگی،لاکھوں کا سامان جل کا خاکستر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریلوے روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث شاہین ٹریول ایجنسی کے آفس میں آگ لگ گئی، بھاری مالیت کا سامان فرنیچر’ دستاویزات جل کر راکھ’ ریسکیو1122 کی ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ ریلوے روڈ پر شاہین ٹریول ایجنسی کے بند دفتر میں مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دھواں اُٹھنے پر موقع پر موجود افراد نے ریسکیو1122 کو اطلاع کی تو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچرز اور دیگر قیمتی دستاویزات جل گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں