ریلوے روڈ صفدر آباد کو ون وے بنایا جائے

صفدرآباد(نامہ نگار)ریلوے روڈ کی تعمیر تو ہو گئی لیکن اسے ون وے نہ کیا جا سکا جس کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ،عوام کی بڑی تعداد آئے روزگوڈے، گھٹوں اور لاتوں بازوئوں سمیت جسم کے کئی حصوں کو زخمی کروا بیٹھی ہے اور معذوری میںدن کاٹ رہی ہےْ۔اس کا ذمہ دار کون ہے؟حادثات اکثر تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔نوجوان نسل بات کو سمجھنے کو تیار نہیں رہی سہی کسر کم عمر اور کمسن بچے پوری کر دیتے ہیں۔شہر میں ٹریفک کنٹرول نظام سرے سے ہی نہیں حالانکہ صفدرآباد کو تحصیل ہیڈ کواٹر کا درجہ ملے35 سال گزر چکے ہیں۔لوگ کہتے ہیں کہ اگر ٹریفک پولیس آبھی گئی تو اس نے کون سا تیر مار لینا ہے اپنی ہی جیبوں کو بھرنے کا موقع مل جائے گا۔ایک ہی حل ہے کہ ریلوے روڈ سمیت شہر کی مین سڑکوں کو ون وے کر دیا جائے اور درمیان میں ڈیوائیڈر لگوا دیئے جائیں اور یو ٹرن قائم ہوں تا کہ حادثات میں کمی ہو ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں