ریلوے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں عارضی تبدیلی

لاہور (بیورو چیف)رمضان المبارک کے دوران ریلوے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں عارضی تبدیلی کا اعلان کیا گیاہے ۔ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق (آج) جمعرات سے ریزرویشن دفاتر صبح ساڑھے 7 سے شام ساڑ ھے 5 تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز 12:30 سے دوپہر 2 بجے تک نماز کا وقفہ ہو گا۔ترجمان ریلوے کے مطابق سنگل شفٹ ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں